طلاق یافتہ خاتون دوسری شادی کے نام پر عزت اور جمع پونجی سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی : طلاق یافتہ خاتون نے دوسری شادی کے خواب دکھانے والے شخص پر عزت اور تمام جمع پونجی لٹادی، ملزمان 7 ماہ تک زناکاری کے بعد خاتون کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا۔ خاتون نے اعلیٰ پولیس حکام سے تحفظ اور انصاف کی اپیل کردی۔

پیر ودھائی تھانے کی حدود فوجی کالونی بنگش کالونی کی رہائشی نسرین بی بی نے بتایا کہ وہ پرائیویٹ بس کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اس دوران میری ملاقات بس میں گارڈ انچارج معظم ریاض سے ہوئی پھر ہماری روز روز ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

معظم ریاض نے مجھے محبت کے سہانے خواب دکھا کر مجھے اپنے اعتماد میں لیا اور پھر مجھے سے 3تولہ زیور اور آٹھ لاکھ نقدی وصول کیے اور مجھے شادی کا جھانسہ دیکر مجھے سے مسلسل سات ماہ زنا کرتا رہا ۔

اب میں سات ماہ کی حاملہ ہو چکی ہوں ،میری دیکھ دیکھ بھال کرنے کے بجائے بچے کو متعدد مرتبہ مارنے کی کوشش کر چکا ہے ،اب نہ ہی میرے ساتھ نکاح کر رہا ہے نہ ہی میری کوکھ میں پلنے والے بچے کو اپنا نام دینے کو تیار ہے ۔

خاتون نے بتایا کہ میں 2011 سے طلاق شدہ ہوں جب کہ میری دو نابالغ بچیاں ہیں جو کہ میرے زیرکفالت ہیں ،معظم ریاض مجھے فون کال اور میسجز کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ معظم ریاض کی بیوی شبانہ بھی آئے دن فون پر دھمکیاں دیتی رہتی ہے ۔

میں نے جب معظم ریاض سے اپنے تین تاکہ زیور اور آٹھ لاکھ روپے نقدی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو معظم ریاض نے مجھے پانچ مرلے پلاٹ کی جعلی رجسٹری کروا کر دی ،جب میں نے رجسٹری چیک کرائی تو پتہ چلا کہ نہ ہی موقع پر کوئی پلاٹ موجود ہے اور نہ ہی رجسٹری اصلی ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں بہن کی مدد سے ہوس پرست کی کمسن لڑکی سے زیادتی

مجھے اب پتہ چل چکا ہے کہ ریاض معظم پورا گروہ ہے جو لوگوں کی عزت میں ہاتھ ڈال کر انہیں لوٹ لیتے ہیں ،سی پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب پولیس اپیل کرتی ہوں کہ معظم ریاض کے خلاف زناکاری ،دھوکہ دہی ،فراڈ اور جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے اور مجھے انصاف دیا جائے۔

Related Posts