کہانی میں نیا موڑ، ملک ریاض نے عظمیٰ خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Malik Riaz sues Uzma Khan for defamation over recent scandal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے آمنہ عثمان اسکینڈل میں ملوث کرنے پر اداکارہ عظمیٰ خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

مئی میں رمضان کےآخری ایام کے دوران عثمان ملک اور عظمیٰ خان کے معاشقے کے بعد عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ عثمان کی ہنگامہ آرائی کے بعد واقعہ سوشل میڈیاکی زینت بنا تھا۔

واقعہ کے بعد کئی تناززعات نے جنم لیا جس کے بعد عظمیٰ خان کے کیس نے کئی رخ اختیار کئے جبکہ عظمیٰ خان کے مطابق اسے عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ عثمان اور ملک ریاض کی بیٹی نے مارا پیٹا ، ہراساں کیا اور دھمکی دی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک ریاض کے اہل خانہ نے مقدمہ ختم کرنے کے لئے انھیں رقم کی پیش کش کی ہے۔

اس کے جواب میں ملک ریاض نے اب اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ ان کے وکیل کے مطابق وہ اپنے مؤکل کو غلط طریقے سے ملوث کرنے ، بدنام کرنے پر 5 ارب روپے مانگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خوف یاپیسے کا کمال، ہما خان تشدد سے مکر گئی ،آمنہ عثمان کو معصوم قراردیدیا

اس پر عظمیٰ  خان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر قانونی تھی جبکہ گزشتہ روز عظمیٰ خان نے ملک ریاض کے اہل خانہ اور ان کے مسلح محافظوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا تھا۔

Related Posts