معروف رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض طویل عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے اور منظر عام پر اتے ہی دبئی میں نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔
بحریہ ٹاؤن بی ٹی پراپرٹیز کے نام سے نئے تعمیراتی منصوبے کے آغاز پر شرکا کو بتایا گیا کہ ملک ریاض کا 30 سالہ تجربہ جنوبی دبئی میں تاریخی تعمیراتی منصوبہ مکمل کرے گا، جس میں دبئی کے اعلیٰ معیار کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔
اگر آپ ان بیماریوں میں مبتلا ہیں تو کچھ خاص فروٹ کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ بہت ضروری ہے
بحریہ ٹاؤن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دبئی حکومت کے شکر گزار ہیں جنھوں نے بحریہ ٹاؤن کو کام کرنے کا موقع دیا، منصوبے میں اسپتال، اسکول، اپارٹمنٹس، ولاز اور وہ سب کچھ ہوگا جو انٹرنیشنل رہائشی منصوبے میں شامل ہوتا ہے۔
افتتاحی تقریب میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک تھیں، اس موقع پر ملک ریاض حسین نے نئے آفس کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ وہ طویل عرصے سے منظر عام سے غائب تھے۔