ملالہ یوسفزئی کی اہلِ خانہ کے ہمراہ پاکستان کے 4روزہ دورے کیلئے لاہور آمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حقوقِ نسواں کی علمبردار ملالہ یوسفزئی پاکستان کے 4روزہ دورے کیلئے لاہور پہنچی ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے ائیرپورٹ پر کھینچی گئی تصاویر شیئر کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان آنا ہمیشہ سے اچھا محسوس ہوتا ہے، مجھے لاہور آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملالہ کراچی کے سرکاری کالج پہنچ گئی، اہم شخصیات ہمراہ

تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی اپنے والد، والدہ اور شریکِ حیات کے ہمراہ لاہور پہنچی ہیں جہاں ان کی مختلف سیمینارز میں شرکت متوقع ہے۔

دوسری جانب لمز یونیورسٹی نے ملالہ یوسفزئی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی ہے۔ 4روزہ مختصر دورے کے بعد ملالہ یوسفزئی واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس ملالہ یوسفزئی نے پاکستان کے کم از کم 3 چکر لگائے۔ اکتوبر کے دوران ملالہ یوسف زئی نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں قائم گورنمنٹ ایلمنٹری کالج کا دورہ کیا تھا۔

اس موقعے پر گلوکار شہزاد رائے اور دیگر اہم شخصیات بھی ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ تھیں۔ پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔

ملالہ یوسفزئی نے تعلیم کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر کالج انتظامیہ سے بات چیت کی اور پاکستان میں تعلیمی اداروں کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

Related Posts