نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آج پاکستان پہنچیں جہاں ان کا استقبال پارلیمانی سیکریٹری فریحہ ناز اکبر نے کیا۔
قومی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسفزئی کا پارلیمانی سیکریٹری کی جانب سے گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ ملالہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر ہونے والے ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے آئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم، تعلیمی رسائی میں درپیش چیلنجز، اور ان کی تعلیمی مشکلات کے ممکنہ حل پر گفتگو کریں گی۔
ملالہ کی آمد کے ساتھ دیگر بین الاقوامی مہمان بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔ قازق وزیر تعلیم بھی اس تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔
افغان طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری!پاکستان نے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا
یہ کانفرنس خواتین کی تعلیم سے متعلق مسائل اور پاکستان جیسے ممالک میں درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں مسلسل آواز اٹھائی ہے۔
حال ہی میں جب افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کی تعلیم میں رکاوٹیں پیدا کیں، تو ملالہ نے اس مسئلے پر آواز اٹھائی اور طالبان پر زور دیا کہ وہ ملک میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دیں۔