بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی کار کو حادثہ، اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی کار کو حادثہ، اسپتال منتقل
بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی کار کو حادثہ، اسپتال منتقل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا ممبئی کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے بعد وہ معمولی زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ہفتے کو اس وقت پیش آیا جب تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ پولیس فی الحال واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کھوپولی تھانے کے انسپکٹر سریش پوار نے بتایا کہ ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، اُن کا کہنا تھا کہ ہم کار کے مالکان سے رابطہ کریں گے اور جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کریں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ غلطی کس کی تھی۔

ملائکہ کی بہن امریتا اروڑا نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں،انہوں نے بتایا کہ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں، جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔

بعد ازاں ملائکہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ملائکہ بالکل ٹھیک ہیں اور خدا کے فضل سے انہیں کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی۔ ڈاکٹر کے حکم کے مطابق وہ فی الحال آرام کر رہی ہیں اور کچھ ہی دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ذرائع کے مطابق ملائکہ پونے سے شہر میں ایک فیشن ایونٹ میں شرکت کے بعد واپس آرہی تھیں۔ وہ اس تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی تھیں۔

Related Posts