بالی ووڈ کی معروف جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرلیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کی معروف جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرلیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بالی ووڈ کی معروف جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرلیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی: طویل عرصے سے قریبی تعلقات میں رہنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس جوڑی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ’چھ دن سے زیادہ ہوگئے ہیں، ملائکہ اروڑا اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی ہیں، انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ انتہائی غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ارجن کپور بھی ان دنوں میں ایک بار بھی ان سے ملنے نہیں گئے۔

ارجن کو تین دن پہلے بہن ریا کپور کے گھر ڈنر کیلئے دیکھا گیا تھا، ریا کا گھر ملائکہ کے گھر کے بالکل قریب ہے اور اس کے باوجود اْنہوں نے رات کے کھانے کے بعد ان سے ملاقات نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں شرکت کرتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں۔

مزید پڑھیں: لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش، آدی عدیل کو سجل سے مذاق مہنگا پڑ گیا

یہ سب کچھ واضح طور پر اشارہ کرتا ہے کہ جوڑے کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ دوسری جانب ابھی تک ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Related Posts