نشانِ حیدر پانے والے قوم کے نڈر سپوت میجر محمد اکرم کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نشانِ حیدر پانے والے قوم کے نڈر سپوت میجر محمد اکرم شہید کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے
نشانِ حیدر پانے والے قوم کے نڈر سپوت میجر محمد اکرم شہید کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

نشانِ حیدر کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز حاصل کرنے والے قوم کے نڈر سپوت میجر محمد اکرم شہید کا 49واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میجر محمد اکرم نے دشمن  کے خلاف جذبۂ جہاد سے سرشار ہو کر بہادری اور شجاعت کی وہ اعلیٰ ترین مثال پیش کی کہ آج بھی پاکستانی قوم ان کی احسان مند ہے۔ میجر محمد اکرم شہید کو آج ملک بھر میں خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

سن 1971ء میں میجر محمد اکرم شہید نے پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن کے خلاف بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہادت پائی۔ میجر محمد اکرم نے 4 اپریل 1938ء کو پنجاب کے ضلع گجرات میں آنکھ کھولی۔

گجرات کا گاؤں ڈنگہ میجر محمد اکرم شہید کی جنم بھومی کہلاتا ہے۔آپ نے ابتدائی تعلیم پنجاب سے حاصل کی۔ میجر اکرم شہید کو ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت کے بعد پاک فوج میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کےعہدے پر تعینات کیا گیا۔

قوم کے ہیرو میجر محمد اکرم نے مشرقی پاکستان کے محاذ پر جنگ لڑی اور 5 دسمبر 1971ء میں ضلع دیناج پور میں شہادت پائی۔ میجر محمد اکرم نے دشمن کے توپ خانے اور فضائیہ حملے 2 ہفتے تک روک کر بھارتی فوج کو ایک قدم بھی آگے نہ بڑھنے دیا۔

میجر محمد اکرم کی بہادری، ہمت و حوصلے اور عزم و استقلال کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ حیدر عطا کیا گیا۔ آج بھی قوم کیلئے میجر محمد اکرم کے کارناموں کی یاد تازہ کرنے کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کی شہادت کو 5 سال مکمل

Related Posts