لاہور: لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے۔
حارث رؤف پی ایس ایل 2020 کے آئندہ 2 سے 3 میچوں کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہےجس کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے۔
سلمان ارشاد اس سے قبل پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے ایونٹ میں 3 میچز کھیلے تھے اور انہوں نے ایونٹ میں 3 میچز کھیلے تھے۔
حارث رؤف اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد سے اپنے دائیں پاؤں کی ایڑھی میں درد محسوس کر رہے تھے ، لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر کو بظاہر کوئی فریکچر نہیں ہوا لیکن مزید ٹیسٹ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کے مقابلے کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میدان میں آ گئے