لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ ماہرہ خان کاکہناہے کہ مجھے اپنے کرداروں پر اتنی محنت کرنے کےباوجودمسلسل تنقیدکانشانہ بنایاجاتاہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انٹرویومیں کہا کہ معلوم نہیں کہ مجھے لوگوں کی جانب سے کیوں تنقیدکانشانہ بنایاجاتاہے،جب بھی مجھ سے متعلق کوئی بات سامنے آتی ہےتولوگ میرے پیچھے پڑ جاتےہیں اورتنقیدکاکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانےدیتے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تنقیدپراکثرایساہوتاہےکہ میں خاموشی اختیارکرلتی ہوں کیونکہ مجھے لگتاہےکہ خاموش زیادہ تیزی سے اپنااثردیکھاتی ہے،انہوں نےکہا مجھے ملنے والے کسی بھی کردارکو میں بخوبی سرانجام دینے کی کوشش کرتی ہوں لیکن پھر بھی لوگوں کی جانب سے تنقیدپر مجھے بہت افسوس ہوتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کو ہراساں کیوں کیا،گلوکارعاطف اسلم شوچھوڑکرچلےگئے