ٹی ایل پی کا احتجاجی مظاہرہ، مختلف شاہراہیں بند، عوام مشکلات کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ایل پی کا احتجاجی مظاہرہ، مختلف شاہراہیں بند، عوام مشکلات کا شکار
ٹی ایل پی کا احتجاجی مظاہرہ، مختلف شاہراہیں بند، عوام مشکلات کا شکار

کالعدم تحریکِ لبیک (ٹی ایل پی) کے احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیشِ نظر شہری انتظامیہ حرکت میں آگئی، راولپنڈی میں مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز کے ذریعے بند کردیا گیا جس کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کی احتجاجی کال کے بعد راولپنڈی کی مختلف شاہراہیں کنٹینرز رکھ کر بند کردی گئیں۔ مختلف سڑکیں بند ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اسکول، کالج اور دفاتر جانے والے شہری پریشان ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان،  مختلف شہروں میں احتجاج کا آغاز

پاکستان کا مہنگائی میں نمبر30واں ہے۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ مسترد

 تحریک لبیک کی جانب سے گزشتہ روز اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد راولپنڈی لیاقت باغ سے لیکر شمس آباد فیض آباد میں آرمی، رینجرز، ایلیٹ فورس، پنجاب پولیس اور وفاقی پولیس کو تعینات کر دیا گیا۔جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ باؤزرز اور قیدیوں کو لے کر جانے والی گاڑیاں بھی موقع پر موجود رہیں،واضح رہے کہ تحریک لبیک نے جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کی کال دے رکھی ہے،وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں کالعدم تحریک لبیک کے کارکنان کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون شروع کردیا گیا۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 24سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے09،تھانہ گولڑہ پولیس نے 4، تھانہ کرال نے 2 کارکنان کو حراست میں لیا ہے، تھانہ بنی گالا پولیس نے تین،تھانہ رمنا نے دو،تھانہ سہالہ نے دو اور لوہی بھیر پولیس نے بھی دو کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کا مارچ، راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Related Posts