پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اردو زبان کے آنجہانی شاعر اور ڈرامہ نگار احمد ندیم قاسمی کی تحریر سنانے کیلئے بھارتی ٹی وی چینل پر جلوہ گر ہوں گی جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل زی ٹی وی نے حال ہی میں ڈرامائی تحریروں کی سیریز یار جولاہے کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کی پہلی قسط میں ماہرہ خان احمد ندیم قاسمی کی کلاسک تحریر گڑیا سنائیں گی۔
رئیس نامی بھارتی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماہرہ خان 12 قسطوں پر مشتمل تھیٹر سیریز کی پہلی قسط کا حصہ بنیں گی جو 15 مئی کے روز 2 بجے دن اور 8 بجے شب کو نشر کی جائے گی۔
ماہرہ خان معروف شاعر کی تحریر گڑیا پڑھ کر سنائیں گی جبکہ احمد ندیم قاسمی کے افسانوں کو پہلے بھی متعدد مرتبہ ڈراموں کی صورت میں پیش کیا جاچکا ہے۔قبل ازیں پی ٹی وی کی سیریز قاسمی کہانی کو پاکستانی ناظرین نے خوب سراہا۔
احمد ندیم قاسمی کا افسانہ گڑیا 2 بہترین سہیلیوں مہرا اور بانو کے گرد گھومتا ہے اور بانو کی ایک گڑیا ہوتی ہے جو مہرا کی مشابہت رکھتی ہے تاہم مہرا اسے پسند نہیں کرتی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کا پیار اور نفرت بڑھ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چپکے چپکے کی تازہ قسط میں ناظرین فاضی سے خوفزدہ