پی ایس ایل6،ماہرہ خان پشاور زلمی کی سفیر مقرر، ایسراء بلجیک کی شمولیت کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Peshawar Zalmi

پشاور: پاکستان سپرلیگ کی سابق چمپئن پشاور زلمی نے ترک اداکارہ ایسراء بلجیک سے پہلے پاکستان فنکارہ ماہرہ خان کو سفیر بنالیاہے، فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے تصدیق کردی۔

پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن جیتنے والی پشاور زلمی کی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے اس سے قبل ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا ء بلجیک کے ساتھ نئی شروعات کا ٹوئٹ کیا تھا۔

ترک اداکارہ ایسرا بلجیک نے بھی جاوید آفریدی کا پیغام دہراتے ہوئے مداحوں کو پی ایس ایل میں نئی شروعات کا پیغام دیا تھا۔

مزید پڑھیں: حلیمہ سلطان اب پی ایس ایل میچز میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائیں گی

آج پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی سفیر کے طور پر چھٹے ایڈیشن میں شامل ہوگئیں۔فرنچائز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ایس ایل 3اور پی ایس ایل 4کے بعد ماہرہ خان تیسری بار پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گی۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کی بطور برانڈ ایمبیسیڈر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے پشاور زلمی میں خیرمقدم کیا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی گذشتہ ہفتے کراچی پہنچے تھے جبکہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض ، شعیب ملک ، امام الحق اور کامران اکمل ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

Related Posts