اداکارہ ماہرہ خان کو آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی ثقافتی سفیر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
کونسل میں اداکارہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں انھیں آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا، اس تقریب کی میزبانی مشہور ادیب اور دانشور انور مقصود نے کی۔
ماہرہ خان نے انور مقصود سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انھیں تینوں سیاسی جماعتوں میں سے عمران خان کی جماعت پسند ہے۔
بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا تھا، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا جو کہ پورا ہوگیا۔
ماریہ بی کی عید مہم میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا خوبصورت فوٹو شوٹ
انہوں نے لڑکیوں کی آزادی کے حوالے سے کہا کہ لڑکیوں کو خود مختار ہونا چاہئیے، اگر لڑکیاں مالی طور پر خود مختار نہ ہوں تو وہ زیادہ کچھ نہیں کرسکتیں۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جب میں سوشل میڈیا پر کسی خبر کو دیکھتی ہوں تو میرے لئے یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ اس میں کونسی خبر جعلی ہے اور کونسی اصلی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ آپ کو بہت زیادہ گالیاں دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اس کا استعمال ترک کردیا۔