پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان فہد مصطفیٰ کے ہمراہ نئی فلم قائدِ اعظم زندہ باد میں جلوہ گر ہوں گی جو رواں برس عیدالاضحیٰ کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قائدِ اعظم زندہ باد جرائم پر مبنی کامیڈی فلم ہے جس میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم والا پکچرز نے ٹوئٹر پر قائدِ اعظم زندہ باد کی ریلیز کا اعلان کردیا۔
اداکار آرنلڈ شوازنیگر اور ماریہ کی راہیں علیحدگی کے 10سال بعد جدا
عدنان صدیقی کی فلم دم مستم رواں برس عید کے موقعے پر ریلیز ہوگی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلم والا پکچرز نے فلم کو نئے سال کا پہلا تحفہ قرار دیتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ قائدِ اعظم زندہ باد رواں برس عیدالاضحیٰ کے موقعے پر دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
Naye saal ka pehla tohfa !
Wants to knw Quaid-e-Azam Zindabad releasing ?? – here it is…
Starring @TheMahiraKhan & @fahadmustafa26 Producer @fizza999 director @nabeelqureshi #filmwala #vidly #eveready #qaz #quaideazamzindabad #cinema pic.twitter.com/jLrx2YMoCh— Filmwala Pictures (@FilmwalaP) January 1, 2022