ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چودھری، جنہوں نے اس سال کے شروع میں اپنے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا، اداکارہ نے اس بیماری سے اپنی ذاتی جنگ کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔
انوپم کھیر نے جون میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکار ہ کے زیادہ تر بال جھڑنے کے بعد ان کا نیا روپ سامنے آیا تھا، انوپم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی اگلی فلم میں اپنے کردار کی پیشکش کرنے کے لیے انہیں امریکہ سے واپس بلایا تھا۔
گزشتہ ماہ انوپم کی تازہ ترین فلم کے پریمیئر میں شرکت کے دوران، ماہیما نے انسٹنٹ بالی ووڈ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کینسر کی جنگ کے حوالے سے بات کی۔
جب ماہیما چوہدری کی کینسر سے جنگ کے دوران ان کی بہادری کی تعریف کی گئی تو اداکارہ نے کہا کہ ایسا لگتا تھا کہ میں بہادر تھی لیکن میں بہادر نہیں تھی۔ میں اپنے آس پاس کے لوگوں سے اس حوالے سے ترغیب لیتی رہی ہوں، جس پر سب کو عمل کرنا چاہئے۔
اداکار کو گزشتہ سال سالانہ چیک اپ کے بعد پتہ چلا کہ انہیں بریسٹ کینسر ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں اپنے چھوٹے بالوں کو ڈھانپنے کے لیے وگ اور ٹوپی ڈالنی پڑتی تھی۔
ماہیما چوہدری نے کہا کہ میں اس طرح کی چیزوں کے ساتھ جدوجہد میں مصروف رہی، انہوں نے کیمرے کے طرف پیچھے دیکھتے ہوئے کہا کہ وہ اب کینسر سے آزاد ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:اداکارہ ماورا حسین ٹی وی اسکرین سے غائب کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
فلم دستخط اور ایمرجنسی دونوں، جس میں انوپم بھی شامل ہیں، اگلے سال ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ ماہیما نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے مدمقابل سبھاش گھئی کے 1996 میں میوزیکل ڈرامہ پردیس سے کیا جو کہ امریکہ میں سیٹ کیا گیا تھا۔فلم نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔