مہوش حیات اور ہانیہ عامرپی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mehwish Hayat And Hania Amir Perform In The Song Of 'Peshawar Zalmi'

کراچی (نگاہ محمد) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں جہاں کئی نامور اداکار پشاور زلمی کا حصہ بنے ہیں وہیں اب اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر بھی اس ٹیم کے ساتھ جڑ چکی ہیں۔یہ دونوں اداکارائیں رواں سال ہونے والے پی ایس ایل 5 میں پشاور زلمی کے ترانے کی ویڈیو کا حصہ بن چکی ہیں۔

اس سال پشاور زلمی کا ترانہ پشتو ریپ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جسے فورٹیٹیوڈ نامی بینڈ نے تیار کیا ہے۔گانے کا نام’’زلمی‘‘ رکھا گیا، جہاں اس کی موسیقی نہایت پسند کی جارہی ہے وہیں گانے کے بولوں کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: خوشی ہےپی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ہوم گراؤنڈ پر ہورہا ہے، وسیم اکرم

اس ترانے کی ویڈیو کو حسن داور نے ڈائیریکٹ کیا ہے، جس میں مہوش حیات اور ہانیہ عامر کے ہمراہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل شعیب، ملک، حسن علی، ڈیرن سیمی اور دیگر کھلاڑی بھی نظر آئے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کا آغاز (کل) 20 فروری سے ہورہا ہے اور امید ہے کہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر افتتاحی تقریب میں اس ترانے پر پرفارم کریں گی۔

Related Posts