مسلمان اور دلت مزدوروں پر مہاراشٹر پولیس کابدترین تشدد،کوئی پرسان حال نہیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلمان اور دلت مزدوروں پر مہاراشٹر پولیس کابدترین تشدد،کوئی پرسان حال نہیں
مسلمان اور دلت مزدوروں پر مہاراشٹر پولیس کابدترین تشدد،کوئی پرسان حال نہیں

دہلی: بھارت میں مزدوروں کی زبوں حالی سے بھلا کون واقف نہیں، گذشتہ روز ممبئی سے بڑی تعداد میں مزدور اپنے گھروں کی جانب پیدل مارچ کر رہے تھے کہ مہاراشٹر پولیس کی جانب سے ان پر بدترین لاٹھی چارج کیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں غریب مزدور تمام سہولیات کی بندش کے باعث سینکڑوں کلومیٹر پیدل چل کر اپنے گاؤں پہنچ رہے ہیں۔ان مزدوروں کی اکثریت مسلمان اور اچھوت ہندوؤں پر مشتمل ہے۔

ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ اب ہمارے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں بچا، کام بھی نہیں اور لاک ڈاؤن کے دورانیے میں بھی اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، ایسے میں کریں تو آخر کیا کریں۔

ایسے میں ہمارے لئے بھوکے مرنے سے اچھا ہے کہ ہم پیدل چل چل کر مر جائیں کیونکہ ایسی صورت میں کم از کم اپنے گھر پہنچنے کی امید تو ہوتی ہے۔مزدوروں کی اس بے کسی پر ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔

مظلوم و بے کس مزدوروں کو مہاراشٹر پولیس کی جانب سے لگاتار تنگ کیا جا رہا ہے اور ان پر تشدد کے واقعات کے بھی سامنے آئے ہیں۔لیکن تاحال مودی گورنمنٹ کی جانب سے ان مزدوروں کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔

Related Posts