پاکستان کی پہلی تائیکوانڈو گولڈ میڈلسٹ اور مارشل آرٹسٹ ماہم آفتاب کینسر کے موذی مرض کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلی عالمی تائیکوانڈو اولمپین ماہم آفتاب کا انتقال گزشتہ روز برین ٹیومر کے باعث ہوا جس پر سوشل میڈیا صارفین اور ملک کی سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ماہم آفتاب گزشتہ 4 ماہ سے برین ٹیومر کے باعث ہسپتال میں داخل تھیں، انہوں نے تائیکوانڈو میں پاکستان آرمی کی بھی نمائندگی کی۔ پنجاب کے شہر وہاڑی سے تعلق رکھنے والی ماہم آفتاب 7 سال تک مسلسل نیشنل چیمپین رہیں۔
نیشنل چیمپین ماہم آفتاب نے اپنے سوگواران میں ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی وفات تائیکوانڈو اور کھیل کی دُنیا کیلئے ایک عظیم نقصان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز، 6 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام