“کیار” طوفان سمندر برد، “ماہا” کراچی سے 940 کلومیٹر دُور رہ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

"کیار" طوفان سمندر برد، "ماہا" کراچی سے 940 کلومیٹر دُور رہ گیا
"کیار" طوفان سمندر برد، "ماہا" کراچی سے 940 کلومیٹر دُور رہ گیا

سمندری طوفان کیار پانی میں ہی ختم ہوچکا ہے جبکہ “ماہا” نامی بحیرۂ عرب میں جنم لینے والا طوفان کراچی سے 940 کلومیٹر دور رہ گیا ہے جو کچھ دنوں میں شدت اختیار کرے گا۔

طوفان “ماہا” سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم اس کا رُخ بھارت کی طرف ہوگا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ” ماہا” عمان کی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیزگام آتشزدگی: جاں بحق ہونے والے 74 افراد میں سے 17 کی شناخت ہو گئی

“ماہا” کے قریبی سمندری حصے میں پانیوں کے اوپر چلنے والی ہواؤں کی رفتار 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ آنے والے دنوں میں ہواؤں کی شدت میں بھی تیزی کا امکان ہے۔

گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران “ماہا” نامی سمندری طوفان کا رُخ شمال مغرب کی طرف رہا ہے جبکہ آئندہ 3 دنوں میں شدت اختیار کرنے والا یہ طوفان بھارت کی ریاست گجرات کا رُخ کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمانِ پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے عملے نے سپر سائیکلون کیار سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

پاکستان نیوی کے عملے نے کیار سے متاثرہ کیٹی بندر اور شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مشکلات میں گھرے ہوئے عوام کی مدد کی۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کا سمندری طوفان “کیار” سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

Related Posts