راولپنڈی میں مکان پر قبضے کیلئے مافیا نے عدالتی بیلف کو بھی ساتھ ملالیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mafia hired a court bailiff to occupy a house in Rawalpindi

راولپنڈی :قبضہ مافیا کی مکان پر قبضے کی کوشش، عدالتی بیلف کو بھی ساتھ ملالیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال، متاثرین نے عدالت سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

تھانہ صادق آباد کی حدود غزالی روڈ پر واقع مکان پر قبضے کیلئے مافیانے عدالتی بیلف کے ساتھ ملکر چڑھائی کردی۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 1940 کی عدالتی ڈگری کے باوجود بیلف نے غیر قانونی طور پر مکان پر قبضہ کرانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: زمین پر قبضہ، پولیس بھی دشمن بن گئی، خیبرپختونخوا کے شہری نے حکومت سے مدد مانگ لی

مکان کی مالکن بلقیس بی بی کے بیٹے زبیر امین نے ایم ایم نیوز کا بتایا کہ ہم یہاں کئی دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں لیکن بیلف نے قبضہ مافیا کے ساتھ ملکر گھر پر دھاوا بول دیا اور بچوں اور عورتوں پر تشدد کیا ، ان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف کے اسٹے آرڈر کے باوجود عدالتی بیلف نے عدالت کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ۔

بلقیس بیگم نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور سیشن جج راولپنڈی سے انصاف کی اپیل اور بیلف اور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی کی اپیل کی ہے۔

Related Posts