اسلام آباد میں معذور شخص کے گھر پر قبضے کیلئے مافیا کا حملہ ،خواتین پر تشدد، ایک کا حمل ضائع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mafia attack to disabled persons house in islamabad

اسلام آباد :شہر اقتدار میں قبضہ مافیا بے لگام، دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں معذور شخص کے پانچ مرلہ گھر پر قبضے کے لیے حملہ کردیا، عورتو ں پر بھی تشدد، ایک خاتون کا حمل ضائع ہوگیا۔

سہالہ میرا فضل ڈیمپ بھنگڑیل میں قبضہ مافیا نے معذور شخص کے پانچ مرلہ مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، خواتین پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، پولیس موقع پر پہنچ کر تماشہ دیکھتی رہی اور ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

معذور شخص کی بیوی سیرون بی بی کا کہنا ہے کہ میں نے 2006 میں اٹھارہ مرلے زمین محمد یونس سے خریدی ،پانچ مرلے پر اپنا مکان تعمیر کرلیا اور باقی 13مرلے پر چار دیواری بنا لی تھی۔

گزشتہ روز 8جون 2020 کو شام پانچ بجے کے قریب محمد یونس ،سخاوت اور درجنوں دیگر مسلح افراد کے ہمراہ ہمارے گھر آئے اور قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔

قبضہ مافیا کے ساتھ عورتیں بھی شامل تھیں ،ان عورتوں نے مجھے بالوں سے پکڑگھسیٹا اور ڈنڈوں سے مارا اور اسی دوران میری ہمسائی فائزہ مجھے بچانے آئی تو حملہ آوروں نے اس کو بھی پستول کے بٹ مارے جس سے اس کا دو ماہ کا حمل ضائع ہو گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے پولیس سے مدد لینے کے لیے 15 پر کال کی توپولیس موقع پر پہنچ کر تماشہ دیکھتی رہی اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا جس کی وجہ سے ملزمان تمام کارروائی کرکے باآسانی اپنی سوزوکی پک اپ میں فرار ہوگئے ۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے 2006 میں یہ جگہ ایک لاکھ روپے میں خریدی تھی جبکہ یہ اراضی اس وقت تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ کی ہے جس کی وجہ سے قبضہ مافیا میری زمین ہتھیانا چاہتا ہے ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میں آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور معذور خاوند ہے ،ہم لوگ بڑی مشکل سے گزارا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم پی اے کا حکم نہ ماننے پر سب انسپکٹر کا تبادلہ کردیا گیا

ہمیں اس قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ دلایا جائے اور ملزمان کی پشت پناہی کرنیوالے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Related Posts