اداکارہ مدیحہ امام کو حال ہی میں مغربی لباس میں اپنی چھٹیوں کی شاندار تصاویر شیئر کرنے کے بعد آن لائن ردعمل کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ تصاویر پر کڑی تنقید کی۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ مدیحہ امام کو بغیر آستین کے سفید لباس میں کندھے کے پتلے پٹے کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جسے سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
منفی ردعمل کے باوجود بہت سے مداحوں نے مدیحہ امام کے انداز اور اعتماد کی تعریف کی۔
اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے کیرئیر کا آغاز عشق میں تیرے میں معاون کردار سے کیا اور اس کے بعد مختلف ڈراموں میں اپنے اہم کرداروں کے لیے پہچان حاصل کی۔
مدیحہ امام ان دنوں بیرون ملک میں چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں اور فرصت کے لمحات میں بنوائی گئی تصاویر سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے ناقدین کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا ہے اس کے باوجود کچھ لوگ تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔