ممبئی: بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے اپنی آن لائن ڈانس اکیڈمی کے ذریعہ لاک ڈائون کے دوران مفت آن لائن ڈانس کلاسز کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ کو امید ہے کہ لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے گھروں میں بند رہتے ہوئے آن لائن ڈانس کلاسز کے ذریعے بے چینی سے لڑ سکتے ہیں اور فٹ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں ’ڈانس ود مادھوری‘ کا اعلان کیا ۔
مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ قریب تین ہفتے سے ہم لاک ڈائون میں ہیں اوربہت مشکل دور سے گزر رہے ہیں ، اسی وجہ سے ہم نے ڈانس ود مادھوری میں رقص کے ذریعہ کچھ خوشی اور مسرت پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہر ہفتے ، ڈانس ود مادھوری ڈاٹ کام پر ہمارے دو ٹاپ ڈانس مفت دستیاب ہوں گے۔ تو اب ہم زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ہم اس مشکل سے گزریں گے ملکر کورونا کو شکست دینگے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے زیادہ خودکشی کے واقعات تکلیف دہ ہیں۔عائزہ خان