میرا شوہر بھارتی، شادی اور نکاح پر تنقید ہوئی، مذاق اڑایا گیا، مدیحہ امام

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
مدیحہ امام
(فوٹو: بول نیوز)

معروف اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے بھارتی ہونے کی وجہ سے شادی اور نکاح پر تنقید کی گئی اور مذاق اڑایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ مجھے شادی پر سب سے زیادہ ٹرولنگ کا سامنا ہوا۔ بھارتی ہونے کی وجہ سے میرے شوہر کا مذہب دوسرا سمجھ لیا گیا۔ شوبز کیرئیر میں عموماً ٹرولنگ نہیں ہوئی۔

گفتگو کے دوران اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ مجھے شادی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ شادی اور نکاح کا مذاق بنالیا گیا، شوہر کو چہرے اور خدوخال کے باعث ٹرولنگ کا سامنا رہا۔ چونکہ میرے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے تو ان کا تعلق کسی اور مذہب سے جوڑ دیا گیا ہے۔

اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ لوگوں کو ایسا کیوں محسوس ہوتا ہے کہ بھارت میں صرف ایک مذہب کے پیروکار رہتے ہیں؟ کیا پاکستان میں بھی صرف ایک ہی مذہب کے ماننے والے ہیں؟شوہر کے متعلق وضاحت دینا میری غلطی تھی، مجھے کوئی وضاحت کرنی ہی نہیں چاہئے تھی۔

مدیحہ امام نے کہا کہ وضاحتیں دینے پر تنقید کی گئی، جب نکاح کے ثبوت کے طور پر تصاویر شیئر کیں تو نکاح کا بھی مذاق اڑایا گیا، شوہر کے چہرے کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ میری والدہ منع کرتی رہیں کہ کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں، میں نے وضاحتیں دیں اور یہ میری غلطی تھی۔

Related Posts