کراچی:مشہور و معروف اداکارہ سونیا حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد ہونے والے ڈراموں پر سوال اٹھادیئے۔
انسٹاگرام اسٹوریز پرسونیا حسین نے لکھا کہ حقیقی مسائل پر مبنی ڈرامے یا پھر کامیاب پروجیکٹس؟ مجھے ان ایوارڈز شوکا معیار کبھی سمجھ نہیں آیا؟۔
اداکارہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں یہ دیکھ کر بہت مایوس ہوئی ہوں کہ سراب جیسے پروجیکٹس میں سے بھی ایک بھی نامزدگی سامنے نہیں آئی۔
سونیا حسین نے اپنے چند کامیاب ڈراموں کا ذکرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کا معیار کامیاب پروجیکٹس ہی ہیں تو کیوں ماضی میں میرے میگا بلاک بسٹر ڈرامے تھے ان پر کیو ں نظر ثانی نہیں کی گئی؟
جیسے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر مبنی ڈراما ایسی ہے تنہائی، بچوں سے زیادتی پر مبنی ڈرامے نازو اور میری گڑیا، دوہری شخصیت پر مبنی ڈراما عشق زہے نصیب اور بیوہ خواتین پر ہونے والے سماجی دباؤ پر مبنی ڈرامے شکوہ کو نامزد نہیں کیا گیا۔
اداکارہ سونیا حسین نے کہا میں گزشتہ 7 برسوں سے خاموش تھی لیکن کیا سچ میں ان میں سے ایک بھی ڈراما نامزدگی کا مستحق نہیں تھا،بہرحال ایک ایساملک جہاں بہت سے نامور فنکاروں کو ان کے گزرجانے کے بعد لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دئیے جاتے ہیں تو میں کون ہوتی ہوں سوال کرنے والی؟۔
مزید پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کیلئے نامزدگیاں، شوبزستاروں کی مکمل فہرست سامنے آگئی