کراچی: محکمۂ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ وطنِ عزیز پاکستان میں ہونے والا چاند گرہن آج رات 10 بج کر 46 منٹ پر شروع ہوگا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چاند گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 46 منٹ پر ہوگا جبکہ 12 بج کر 25 منٹ پر چاند گرہن میں مکمل طور پر چھپ جائے گا۔
چاند گرہن مسلسل 3 گھنٹے 18 منٹ جاری رہے گا جس کا اختتام 2 بج کر 4 منٹ پر ہوجائے گا جبکہ رواں سال کے دوران مزید کوئی چاند گرہن نہیں ہوگا۔ موجودہ چاند گرہن سال کا آخری چاند گرہن ہوگا۔
رواں سال مجموعی طور پر 4 بار چاند گرہن ہوگا تاہم پاکستان میں قابلِ نظارہ چاند گرہنوں کی تعداد 2 ہے جبکہ جولائی اور نومبر میں بھی چاند گرہن ہوں گے جو پاکستان کے کسی بھی شہر میں نہیں دیکھے جاسکیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرینِ فلکیات نے کہا کہ رواں ماہ چاند گرہن اور سورج گرہن دونوں کا نظارہ کیا جاسکے گا جبکہ یہ نادرونایاب نظارہ 5 اور 6 جون کی درمیانی شب دُنیا بھر میں شروع ہوجائے گا۔
چاند گرہن کے دوران چاندنی دھیمی پڑ جائے گی جبکہ سورج گرہن کے دوران سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا۔ 5 اور 6 جون کی درمیانی شب چاند گرہن ہوگا جبکہ 21 جون کو معمول کے مطابق سورج گرہن ہوگا۔
مزید پڑھیں: رواں ماہ چاند اور سورج گرہن دونوں ہوں گے۔ماہرینِ فلکیات