لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کو تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا جا رہا ہے اور اس سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 150 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ آگ منگل کو شروع ہوئی جس نے کئی افراد کی جان لی، سیکڑوں عمارتیں تباہ کیں اور فائرفائٹرز اور پانی کی دستیابی کو شدید متاثر کیا۔ تیز ہواؤں نے آگ بجھانے کی کوششوں کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق نقصان کا تخمینہ 135 ارب سے 150 ارب ڈالر کے درمیان ہے تاہم اگر آگ گنجان آباد علاقوں تک پہنچی تو یہ تخمینہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
لاس اینجلس آگ، انجلینا جولی نے متاثرین کیلئے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آگ سے پیدا ہونے والا دھواں زہریلی گیسوں اور ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جو صحت کے لیے مہلک ہے، خاص طور پر دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں، بزرگوں اور بچوں کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا مجموعی عالمی قرضہ 2024 کے اختتام تک 126 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ امریکا کے ایک شہر لاس اینجلس میں ہی 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔