اشنا شاہ کی بھارتی اسٹائل کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اداکارہ اشنا شاہ گولفر حمزہ امین کے ساتھ گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ اشنا شاہ اور گولفر حمزہ امین کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جبکہ پچھلے ایک ہفتے سے ان شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔

گزشتہ روز اُن کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں اقرا عزیز، یاسر حسین،علی خان، زارا نور عباس، اسد عباس اور دیگر شامل تھے۔

Ushna Shah Wedding Pictures with Family & Friends | Showbiz Hut

بھارتی اسٹائل کی شادی

اشنا شاہ  نے شادی میں سرخ رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہواتھا، تاہم لباس کا اسٹائل اور ماتھا پٹی دونوں بھارت  کی روایتی دلہنوں سے کافی ملتا جلتا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ  اُشنا شاہ جیسے لوگوں نے ہماری ثقافت کو برباد کر دیا، جو لباس انہوں نے پہنا، جو رقص کررہی ہیں، یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل نہیں، نہ کبھی ہوں گی ۔

اشنا شاہ کا تنقدی کرنیوالے صارفین کو جواب

اشنا شاہ نے صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے شادی کے جوڑے سے مسئلہ ہے، آپ کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا، نہ آپ لوگوں نے میرے برائیڈل ڈریس کے پیسے دئیے، میرا جوڑا اور جیولری پاکستانی ہے، ہاں میرا آدھا دل آسٹرین ہے۔

رازداری کی خلاف ورزی

دوسری جانب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اے بی لاکھانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی میں اضافی فوٹوگرافرز لائے تھے جنہوں نے شادی کی تصاویر مختلف پورٹلز کوارسال کیں جو کہ رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Related Posts