کراچی: معروف تاجر رہنماء عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے باوجود صورتحال حوصلہ افزائی نہیں ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی یا جنرل اسٹورز پر لوگوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے ، راشن بانٹنے کے وقت بھی جگہ جگہ ہنگامے ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو چھوٹے چھوٹے گھروں میں رہتے ہیں، ایسے لوگوں کو لاک ڈائون سے سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔
تاجر رہنماء عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آیا یہ لاک ڈائون ہمیں فائدہ دے سکتا ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:لوگوں کو امداد کی فراہمی کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو استعمال کیا جائے، شرمیلا فاروقی