بلدیاتی انتخابات :انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت نومبر اور دسمبر میں کی جائےگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ
پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے درکار انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت نومبر ،دسمبر میں کی جائے گی، انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ملک بھر میں ڈسپلے سنٹرز ،معائنہ مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے لئے درکار انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت ماہ نومبر – دسمبر میں کی جائے گی۔ انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ملک بھر میں 20000 سے زائد ڈسپلے سنٹرز / معائنہ مراکز قائم کیے جارہے ہیں تاکہ ووٹرز تسلی کرلیں کہ انتخابی فہرستوں میں ان کا اور اہل خانہ کے نام اور کوائف درست طور پر درج ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر الیکٹورل رولز بابر ملک نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت کے دوران نام کے اندراج کے لیے فارم 15 اعتراض کے لیے فارم 16اور کوائف کی درستگی کیلئے فارم 17 ڈسپلے سینٹرز پر جمع کروانے کی سہولت ہوگی. فارم ڈسپلے سینٹرز پر دستیاب ہونگے،ووٹرز فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں اور فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں۔

مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن نے 2نئےممبران کی تقرری غیرآئینی قراردےدی

ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے دوران الیکشن کمیشن عوام کی سہولت کے لیے مراکز معلومات و شکایات بھی قائم کررہا ہے،ووٹرز کی سہولت کے لیے تمام مراکز معلومات و شکایات ڈسپلے سینٹرز اور متعلقہ فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر دستیاب ہونگے۔

واضح رہے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 25 کے مطابق شناختی کارڈ بناتے وقت یا شناختی کارڈ میں ترامیم کرواتے وقت شاختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ کو ووٹ کے اندراج کے لیے منتخب کیا جاسکتا ہے. الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 کے مطابق اب ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کروایا جاسکتا ہے ۔

الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 39 کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے تک انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج منتقلی اور درستگی کروائی جاسکتی ہے اور الیکشن کا شیڈول جاری ہونے پر انتخابی فہرستیں منجمد کردی جاتی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رائے دہیندگان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں. رائے دہندگان ووٹرز آگاہی مہم اور انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت میں بھرپور حصہ لے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

Related Posts