تنخواہوں سے محروم بلدیاتی عملے کا عید الاضحی پرہڑتال کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

local bodies employees go on strike on Eid-ul-Adha

کراچی: سندھ بھر کے لاکھوں بلدیاتی ملازمین عیدالاضحی کے موقع پر تنخواہوں سے محروم ، سندھ بھر بلدیاتی ملازمین ماہ جولائی کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔

کراچی سمیت لاڑکانہ ،جوہی ،دادو، حیدرآباد، سکھر،نوشیروفیروز میں بھی احتجاج کیاگیا۔ کراچی کی ڈی ایم سیز کے ملازمین نے میونسپل ورکرز ٹریڈیونینز الائنس کے جنرل سیکریٹری ملک نواز کی سربراہی میں اللہ والی چورنگی طارق روڈ پر مظاہرہ کیااور تنخواہوں اور اعزازئیے کی فوری ادائیگی کامطالبہ کیا۔

اس موقع پر صدر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ سیدذوالفقارشاہ نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پورے صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین عیدالاضحی پر ایمرجنسی ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کی این ڈی ایم اے کو کراچی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے والے ملازمین نے ہڑتال کردی تو شہر میں ہر طرف آلائشیں ہوں گی اور تعفن سے کراچی کے شہریوں کا جینا محال ہو جائے گا۔

Related Posts