لائن آف کنٹرول: کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 45سالہ خاتون زخمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
LOC
لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین کی بلااشتعال فائرنگ، 45سالہ خاتون زخمی

سیری: لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 45سالہ خاتون زخمی، اسپتال منتقل، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں جنجوٹ بہادر موہڑہ پر انڈین آرمی نے بلااشعال فائرنگ کی انڈین آرمی نے سول آبادی کو ٹارگٹ کیا ۔

فائرنگ سے 45سالہ کاتوشاہین کوثر زوجہ محمد عجائب ساکن موہڑہ کمر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی شاہین کوثر اپنے گھر کے صحن میں گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ دشمن کی نے ٹارگٹ کیا خاتون کو فوری طور پر بی ایچ یو اسپتال سیری منتقل کر دیا گیا۔

جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی ریفر کیا گیا پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

Related Posts