اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4500 میگا واٹ تک جا پہنچنے کے سبب گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی جسے اعلیٰ حکام لوڈ مینجمنٹ قرار دے دہے ہیں تاہم شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز ملک بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کا مشاہدہ کیا گیا۔
نیپرا نے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی