ٹیکس دینے والوں کی فہرست تیار، ہر روز اپ ڈیٹ کیا جائے گا، ترمیم بھی ہوگئی

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
ایف بی آر
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دینے والوں کی فہرست تیار کرلی جسے ہر روز اپ ڈیٹ کرنے کیلئے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں ترمیم بھی کردی گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ایکٹو پیئرز لسٹ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوگی۔ ایف بی آر کی نئی ترامیم ایک ایس آر او کے تحت 18 اکتوبر کو کی گئیں۔ ایف بی آر اعلامیے میں بتایا گیا کہ ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کے تحت کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکس سال 2024کا گوشوارہ مقررہ مدت میں جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان فوری طور پر فعال ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔ مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے والوں کو سرچارج کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے پر ایکٹیوٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کیلئے سرچارچ کی ادائیگی ضروری ہے۔ ایف بی آر کی ترامیم فیڈرل بورڈ آف ریونیو آپریشنز کی شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کی گئیں۔ حکام نے ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہمی کیلئے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts