کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی مختلف ایئرلائنز کی نو پروازیں پیر کے روز مختلف عملیاتی اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئیں۔
منسوخ کی گئی پروازوں میں سرین ایئر کی پرواز ای آر 811 جو کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہونی تھی۔سرین ایئر کی پرواز ای آر 522 جو کراچی سے لاہور کے لیے شیڈول تھی۔
سرین ایئر کی پرواز ای آر 502 جو کراچی سے کوئٹہ جانے والی تھی۔ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 جو کراچی سے لاہور کے لیے مقرر تھی۔ امارات ایئرلائن کی پرواز ای آر 609 جو کراچی سے دبئی پہنچنے والی تھی۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 جو کراچی سے دمام کے لیے روانہ ہونی تھی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 جو کراچی سے کوئٹہ جانے کے لیے شیڈول تھی۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 157 جو کراچی سے سلام کوٹ کے لیے مقرر تھی۔بالٹک ایئرلائن کی پرواز او ڈی 136 جو کراچی سے کوالالمپور کے لیے روانہ ہونے والی تھی، وہ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی معمول بنتی جا رہی ہے، جہاں روزانہ کئی ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تکنیکی وجوہات کی بنا پر منسوخ ہو رہی ہیں۔