سعودی عرب میں آسمانی بجلی نے کئی اونٹ ہلاک کر دیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے حادثے میں متعدد اونٹ ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت  ریاض کے قریبی علاقے میں ایک ٹرالر آسمانی بجلی گرنے کے بعد اونٹوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سات اونٹ ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تباہ ہونے والے ٹرالر اور مرنے والے اونٹوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے کے وقت علاقے میں آندھی چل رہی تھی اور شدید بارش ہو رہی تھی۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو طوفانی بارشوں کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ شہری خاص طورپر دوران سفر احتیاط سے کام لیں۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں درمیانی درجے سے لے کر شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جازان، عسیر، الباحہ ، مکہ مکرمہ کے کچھ علاقوں مدینہ منورہ کے بلند مقامات پر مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

Related Posts