خاتون کی گاڑی لفٹ کرنا اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون کی گاڑی لفٹ کرنا اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا، گالیوں کی بوجھاڑ کردی
خاتون کی گاڑی لفٹ کرنا اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا، گالیوں کی بوجھاڑ کردی

کراچی: عبداللہ ہارون روڈ سے خاتون کی گاڑی لفٹ کرنا عملے کو مہنگا پڑ گیا، مبینہ نجی بینک کی افسر نے لفٹنگ عملے کی گالیوں سے کلاس لے لی۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیسکے عملے کی جانب سے خاتون کی کار نوپارکنگ سے لفٹ کرکے لائی گئی تھی، لفٹنگ عملے نے خاتون کو 5 سو روپے کا جرمانہ کیا۔

قریب کھڑے شہری نے خاتون کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی، غصے میں بھری خاتون جب کار تک پہنچی تو عملے سے بد کلامی کی، ویڈیو میں خاتون کو غصے کے دوران نازیبا الفاظ کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون نے کہا کہ ہمت ہے تو وکیلوں کی گاڑی نوپارکنگ سے اٹھا کر دکھاؤ،لفٹنگ عملے نے جواب دیا کہ ہم کل وکیلوں کی گاڑیاں بھی اٹھائیں گے۔

جس کے جواب میں خاتون نے کہا کہ اگر تم نے نہیں اٹھائی تو میں لات مار کر تمہیں زخمی کردونگی، مبینہ بینک افسر خاتون نے لات مارنے کا ڈیمو بھی دیا۔

مزید پڑھیں: لیاری گینگ وار، شہریوں کو اغواء، قتل کرکے لاشیں ندیوں میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

خاتون نے دوسرے اہلکار کو جواب دیا کہ تو بھی آنا تجھے بھی بتاؤں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک افسرخاتون کی کار پہلے بھی لفٹ کرکے لائی جاچکی ہے۔

Related Posts