کراچی:پاکستان کی خوبرواداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپور انداز سے جینا چاہیے۔واضح رہے کہ ماڈلنگ اورفلموں میں اداکاری سے محظوظ کرنے والی اداکارہ مایا علی نے کہا کہ گزشتہ ماہ زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مایا علی نے کہا کہ مشکلات تو آئیں لیکن انہوں نے بھرپورطریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزارہوں جو میرے ساتھ اس دوران کھڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خاص طورپرمیرے گھروالے اورمداح جومیرے چہرے پردوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے، زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپورطریقے سے جینا چاہئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن اللہ کی ذات سے مایوس نہیں ہونا چاہئے، اللہ پر توکل کرنا چاہئے، اگر انسان اللہ پر توکل کرلے اللہ تعالیٰ اس کے لئے آسانیوں کے راستے کھول دیتے ہیں۔