عروج پر پہنچنے والے مشکلات سے نہیں گھبراتے۔ وزیر اعظم کا نوجوانوں کے نام پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عروج پر پہنچنے والے مشکلات سے نہیں گھبراتے۔ وزیر اعظم کا نوجوانوں کے نام پیغام
عروج پر پہنچنے والے مشکلات سے نہیں گھبراتے۔ وزیر اعظم کا نوجوانوں کے نام پیغام

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے قوم کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عروج پر پہنچنے والے مشکل وقت سے نہیں گھبراتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ پیغام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں سے کہا کہ زندگی نشیب و فراز کا نام ہے جو عروج پر پہنچتے ہیں، وہ جانتے ہیں مشکل وقت بھی آئے گا۔

جوانوں کے نام پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت ایسے لوگوں کی ہمت اور حوصلے کو متزلزل نہیں کرسکتا۔ وہ مشکل وقت سے سیکھ کر دوبارہ مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہی مثال ہم ایک قوم پر بھی نافذ کرسکتے ہیں جو اِس وقت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ جب قوم مشکل وقت سے نکل جاتی ہے تو مزید مضبوط قوم بن کر اُبھرتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قابلِ قدر اور مستحکم سماجی و اقتصادی ترقی اسی صورت میں ممکن ہے جب خواتین کو مساوی حقوق دئیے جائیں اور انہیں معاون فضا مہیا کی جائے۔ 

خواتین کے نام  اپنے پیغام میں 2 روز قبل  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت ایسے تمام اقدامات اٹھائے گی جن کے تحت خواتین کو معاشرے میں محفوظ، پر امن اور کامیاب زندگی عطا کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: ترقی خواتین کے مساوی حقوق سے منسلک ہے۔وزیر اعظم 

Related Posts