موٹر وے زیادتی کیس ، سی سی پی او لاہور عمر شیخ آج ہائیکورٹ طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt removes Umar Sheikh as CCPO Lahore

لاہور :گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتو ن سے زیادتی کے کیس میں اپنے بیان کی وضاحت کیلئے سی سی پی اولاہور عمر شیخ کو آج لاہور ہائیکورٹ نے طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے موٹروے پر عصمت دری کے واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی طلب کرلیا ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں اس معاملے میں جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں حکومت پنجاب ، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ، انسپکٹر جنرل پنجاب انعام غنی اور لاہور کے سی سی پی او عمر شیخ کو فریق بنایا گیا تھا۔

مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کی لاپرواہی اور غیر پیشہ ورانہ سلوک کی وجہ سے جرائم کا تناسب بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2020 کو صوبہ پنجاب کے علاقے گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر دو بچوں کی ماں کو لوٹ مار اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:مرد حضرات اور علماء خاموش کیوں ؟

خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک کار میں سفر کر رہی تھی جب دو نامعلوم ملزمان نے خاتون سے زیادتی کی اور قیمتی سامان اور نقدی لیکر فرار ہوگئے تھے۔

Related Posts