عمران خان کی عدم پیشی، لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلے کا نشان
عمران خان کی عدم پیشی، لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے جمعرات کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن (ای سی پی) کے باہر احتجاج کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی جب وہ بینچ کے سامنے پیش نہ ہو سکے۔

سماعت دوبارہ شروع کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ درخواست گزار کو ساڑھے 6 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
عدالت کی طرف سے بار بار توسیع دینے کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

قبل ازیں، عمران خان کے وکلاء نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ شام 6:30 بجے دوبارہ سماعت شروع ہونے پر سابق وزیر اعظم کمرہ عدالت میں پہنچ جائیں گے۔

جسٹس نجفی نے درخواست گزار کی موجودگی کے بارے میں پوچھا تو ان کے وکیل نے جواب دیا کہ ان کے موکل کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان پر قتل کی کوشش ہوئی، انہیں گولی ماری گئی اور ڈاکٹروں نے عمران خان کو بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ عدالت درخواست کی سماعت کیے بغیر سیکیورٹی کیسے دے سکتی ہے؟

وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کمرہ عدالت میں موجود ہیں، وہ درخواست گزار کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات بتا سکتے ہیں۔

جسٹس نجفی نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان وہیل چیئر پر عدالت آسکتے ہیں۔

ان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان آنے کے لیے تیار ہیں، لیکن پارٹی قیادت کو ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔

وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو بھی عدالت میں پیش ہوئے بغیر حفاظتی ضمانت دی گئی۔

مزید پڑھیں:صدر کو خط، عمران خان کا سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملزم کی پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔بعد ازاں عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

Related Posts