لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو کرانے کا حکم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو کرانے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو کرانے کا حکم دے دیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے قبل از وقت انتخابات کرانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے ایک روز قبل درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 16 اپریل بروز ہفتہ ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز جو کہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں، نے قبل از وقت الیکشن کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات ختم کرنے کی درخواست پر ان کے اختیارات بھی بحال کر دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اس معاملے پر مختصر حکم نامے میں کہا کہ فریقین کو اپنے آئینی فرائض غیر جانبداری سے ادا کرنے چاہئیں۔ بنچ نے چیف منسٹر کے عہدے کے آزادانہ اور منصفانہ انتخاب کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ”کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔“

عدالت نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو 15 اپریل تک الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا بھی حکم دیا۔

مزید پڑھیں: شہزاد اکبر اور شہباز گل کا کیس، ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو جھاڑ پلا دی

یکم اپریل کو عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد سے تقریباً دو ہفتوں سے وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم اس فیصلے پر پارٹی کے اندر ہی اختلافات ہیں۔

Related Posts