لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے احمد اویس کو بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے احمد اویس کو بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کام جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت لکھ کر دے کہ احمد اویس کو کام سے نہیں روکے گی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میں عدالت کے سامنے تسلیم کرتا ہوں احمد اویس آج بھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کا 2 روزہ اجلاس، 39 موضوعات پر سفارشات تیار