لاہورہائیکورٹ نے اثاثہ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منظور کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC grants bail to Shahbaz Sharif in assets case

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی آمدنی سے زائد اثاثوں کے حوالے سے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرلی۔

گذشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست کی سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا بینچ تشکیل دیا تھا،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آج کل نیب تحویل میں خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں،ملازمین اور بے نامی لوگوں کے نام پر جعلی کمپنیاں بنائی گئیں، بے نامی اکاؤ نٹس سے 22 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور وزیروں پر بھی نیب کیسز بناکرجیل میں ڈالا جائے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے 12 ملازمین کے نام کھولے گئے بے نامی اکاو نٹس کے ذریعے 15 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی جبکہ دیگر کچھ ملازمین کے نام پر 7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی جو کہ ڈبل فیک کمپنیاں تھیں۔

شہبازشریف جن فرشتوں کو بھینسوں کا کروڑوں کا دودھ بیچتے تھے وہ سامنے آچکے ہیں،7 ارب کے اثاثوں سے متعلق ریفرنس دائر ہوچکا ہے، کاروبار کی آڑ میں کک بیکس،کرپشن وصولی کی جاتی تھی اور ان چیزوں کے واضح ثبوت ہمارے پاس موجودہیں۔

Related Posts