نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال، بینک اکاؤنٹس بحالی کیلئے خط جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسحاق ڈار
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکم  پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد کردہ اثاثے بحال کردئیے ہیں، بینک اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد سیون ایچ، گلبرگ3، ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی گئی۔ بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کیلئے مراسلہ متعلقہ بینکس کو جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف پروگرام عوام کو یرغمال بنائے بغیر مکمل کرینگے۔اسحاق ڈار

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے مختلف بینکس میں اکاؤنٹس ہیں جن میں البرکہ، الائیڈ اور حبیب بینک شامل ہیں جبکہ 50 کروڑ 80 لاکھ کے لگ بھگ مالیت کے حامل بینک الفلاح کا اکاؤنٹ بھی بحال کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنا آئی ایم ایف پروگرام عوام کو یرغمال بنائے بغیر مکمل کرے گا، حالات مشکل ضرور ہیں، لیکن ہم ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ 3 ماہ سے روز ایک ہی بات سننے کو ملتی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا۔ میں ثابت کرسکتا ہوں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

Related Posts