لاہور:شوبز شخصیات نے سکھوں کو اپنے سب سے اہم مذہبی مقام تک بآسانی رسائی دینے کیلئے کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل پر حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔
بھارت بھی کئی ماہ سے کشمیر میں جاری کرفیو کو ختم کر کے خیر سگالی کا پیغام دے ۔
اداکارہ ثناء ، احسن خان ، مدیحہ شاہ، ریشم ، سائرہ نسیم، معمر رانا، ہمایوں سعید، عاطف اسلم ، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی، ماہ نور ، امانت چن اور دیگر نے اپنے بیانات میں کہا کہ کرتا ر پور راہداری سے پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوا ہے۔
مزید پڑھیں : کرتار پور راہداری معاہدہ احترام انسانیت کے نئے روشن باب کھولے گا،فردوس عاشق اعوان