کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 روز ہم پر بہت بھاری رہے جبکہ قوم کے اثاثے ہم سے بچھڑ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر برائے امورِ خواتین شہلا رضا نے کہا کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران طارق عزیز، مفتی نعیم اور علامہ طالب جوہری سمیت قوم کے لیجنڈز ہم سے بچھڑ گئے۔
صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ آج خبر ملی ہے کہ میری عزیز دوست درِ شہوار کے شوہر نثار صدیقی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہم سے جدا ہو گئے۔ اللہ ان سب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
گزشتہ دو دن بہت بھاری رہےقوم کے لیجنڈ ہم سے بچھڑ گئےطارق عزیز ہوں،مفتی نعیم یا علامہ طالب جوہری دو دنوں میں چلے گئے،اب خبر ملی کہ میری عزیز دوست درشہوار کے شوہر نثار صدیقی بھی کرؤنا کا شکار ہو کر ہم سےجدا ہوئےاللہ ان سب کو جنت میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے،آمین
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) June 22, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل سکھر میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کی بنیاد رکھنے والے مشہورو معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نثار صدیقی کا آج کراچی میں انتقال ہوگیا جس پر سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے افسوس کااظہار کیا۔
مشہورومعروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی کی تدفین ضلع خیر پور کے قصبے پریالوئی میں ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی کی عمر 77 برس تھی۔
مزید پڑھیں: ماہرِ تعلیم ڈاکٹر نثار صدیقی کا انتقال، احسن اقبال کا اظہارِ افسوس