محکمہ کسٹمز اور ایف پی سی سی آئی کا کورونا سے بچاؤ کیلئے سماجی رابطوں میں کمی پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Customs & FPCCI join hands to minimize human interaction for Corona prevention

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : محکمہ کسٹمز اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان کورونا سے بچاؤ کے لیے سماجی رابطوں کوکم کرنے کے مشترکہ اقدامات پر اتفاق ہوگیا، بینکوں، کسٹمز،بندرگاہوں، شپنگ کمپنیوں سمیت دیگر امورآن لائن انجام دینے کے لیے کلکٹر کسٹم کوفوکل پرسن مقررکردیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر کسٹمز آپریشن طار ق ہدیٰ نے کوروناوبا کی موجودگی میں سماجی رابطوں کو کم سے کم کرنے کی فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی تجویزسے اتفاق کرتے ہوئے کلکٹر کسٹم ایسٹ انجینئر ریاض میمن کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے تاکہ کوروناوبا سے بچاؤ کے لیے سماجی رابطوں کو کم سے کم کرتے ہوئے بینکوں، شپنگ کمپنیوں، بندرگاہوں اور دیگر اداروں سے رابطے اور تمام اداروں کو ایک ساتھ منظم کیا جاسکے۔ان تمام امور پر اتفاق ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز، کسٹمز قائمہ کمیٹی کے چیئرمین شبیر منشاء چھرہ،وائس چیئرمین فیصل مشتاق اور ممبر ارشد خورشید کے ممبرکسٹمز سے ملاقات میں کیا گیا۔

ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے”کسٹمز“ کے چیئرمین شبیر منشاء چھرہ نے ممبر کسٹمزسے ملاقات میں کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اہم تجاویز دیتے ہوئے کہاکہ برآمدی مرحلہ ہو یا درآمدی مرحلہ محکمہ کسٹمزمیں تاجروں کی آمدورفت رہتی ہے جس کی وجہ سے کورونا کے مہلک مرض سے ان کے متاثر ہونے کے شدیدخطرات لاحق ہیں لہٰذا سماجی رابطوں کو کم سے کم کرنے کے لیے جدید ٹیکناجی کا استعمال کرتے ہوئے بینکوں، کسٹمز،بندرگاہوں اور شپنگ کمپنیوں سمیت دیگر امور کوانجام دینے کے لیے آن لائن سہولت کے اقدامات کیے جائیں۔ممبر کسٹمز نے اس تجویز پرفوری عمل درآمد کے لیے کسٹم اور ایف پی سی سی آئی کا درمیان رابطے کے لئے کلکٹر ایسٹ کو فوکل پرسن تعینات کیا۔

شبیر منشاء چھرہ نے استدعا کی کہ ویئر ہاؤس میں رکھے ہوئے مال جن کا ٹائم 6 ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے اس پر سرچارچ معاف کیا جائے تاکہ لوگ ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کر سکیں جس پر ممبر کسٹمز نے اصولی طور پر اتفاق کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے تجویز پرعمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن کا اجراء کرنے کے احکامات دیے اور نوٹیفیکیشن کسی وقت بھی آنے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: بزنس مین پینل ایف پی سی سی آئی کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے، فاروق افضل

انہوں نے مزید کہاکہ کورونا کی وجہ سے شپنگ کمپنیوں کے محدود اوقات کار اور ہفتہ کو چھٹی کی وجہ سے بندرگاہوں کا کام تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے لہٰذا شپنگ کمپنیوں کے دفاتر ہفتہ کے روز بھی کھولے جائیں اور روزانہ کے اوقات کار میں بھی اضافہ کیا جائے جس کے جواب میں ممبر کسٹمز نے ہفتہ کے روز بھی شپنگ کمپنیوں کے دفاتر کھولنے سے متعلق احکامات جاری کیے تاکہ درآمدی وبرآمدی امور کو بروقت نمٹایا جاسکے۔

Related Posts