اسلام آباد: اردو کے نامور ادیب مولانا الطاف حسین حالی کی 108ویں برسی ادبی حلقوں میں جو ش و خروش سے منائی گئی۔
مولانا الطاف حسین حالی بیک وقت شاعر، نثر نگار، نقاد اور سوانح نگار تھے، جنہوں نے ادبی اور سماجی سطح پر زندگی کے بدلتے تقاضوں کو محسوس کیا۔
الطاف حسین حالی پانی پت میں پیدا ہوئے جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ دہلی آکر انہوں نے عربی اور فارسی سیکھی اور دو بڑے شاعروں غالب اور شفاء سے استفادہ حاصل کیا۔
الطاف حسین حالی نے کئی مشہور نظمیں لکھیں انہوں نے سر سید احمد خان کی فرمائش پر ”مسدس حالی“ لکھی۔الطاف حسین حالی کو شمس العلماء کا خطاب بھی ملا۔
مزید پڑھیں:حرم شریف میں بارش سے نمٹنے کیلئے ہنگامی منصوبہ نافذ
الطاف حسین حالی کی شاعری،مضامین کی لاتعداد کتب شائع ہوئیں۔الطاف حسین حالی31دسمبر 1914ء کو فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔